شام یکم جنوری سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا

شام کے مرکزی بینک نے یکم جنوری 2026 سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ پرانے نوٹوں کو مرحلہ وار تبدیل کیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شام یکم جنوری سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا

دمشق: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شام کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد پرانے اور خستہ حال نوٹوں کو مرحلہ وار نئے نوٹوں سے تبدیل کرنا ہے۔

مرکزی بینک نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ انہیں اپنی موجودہ کرنسی بغیر کسی اضافی فیس کے نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کرنسی کی تبدیلی کا عمل یکم جنوری سے باضابطہ طور پر شروع ہو گا اور کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور آسان سہولت میسر آ سکے۔

نئے کرنسی نوٹ جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہوں گے، جن میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے خصوصی علامات شامل ہیں۔ بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کرنسی کی حفاظت اور مالی لین دین میں شفافیت بہتر ہو گی۔ مرکزی بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں