جاپان میں برڈ فلو کا نیا کیس، لاکھوں مرغیاں تلف

جاپان کے صوبہ ایبارا کی میں برڈ فلو کے کیس کی تصدیق کے بعد لاکھوں مرغیاں تلف کی جائیں گی، جس سے مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان میں برڈ فلو کا نیا کیس، لاکھوں مرغیاں تلف

ٹوکیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان کے صوبہ ایبارا کی کے حکام نے شیروساتو میں برڈ فلو کے کیس کی تصدیق کے بعد لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیس اس سیزن کا ملک بھر میں دسواں کیس ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیاں تلف کی جائیں گی، جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

اس تازہ کیس کے بعد جاپان میں تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی۔ برڈ فلو کا پہلا کیس 22 اکتوبر کو ہوکائیڈو میں رپورٹ ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں