پاکستانی بینکوں کے نجی شعبے کو 1.5 کھرب روپے کے قرضے

پاکستانی بینکوں نے مالی سال 26 میں نجی شعبے کو 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے، جس سے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں 8.33 فیصد اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی بینکوں کے نجی شعبے کو 1.5 کھرب روپے کے قرضے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بینکز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بینکنگ سیکٹر نے رواں مالی سال کے دوران نجی شعبے کو ریکارڈ قرضے فراہم کر کے ملک کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کمرشل بینکوں نے مالی سال 26 میں نجی شعبے کو 1.5 کھرب روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں 8.33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بڑھتی ہوئی لیکویڈیٹی صنعتی پیداوار اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

پی بی اے کے چیئرمین ظفر مسعود نے کہا کہ تازہ ترین ڈیٹا ایک واضح معاشی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ جب حکومتی قرضے کم ہوتے ہیں، تو بینک فوراً مؤثر طریقے سے کاروبار، صنعت اور زراعت میں سرمایہ منتقل کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں