فارن پالیسی نے ٹرمپ کی عاصم منیر سے قربت کو پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی وجہ قرار دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی جریدے فارن پالیسی نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عاصم منیر سے قربت نے پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت دی ہے۔ ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے واشنگٹن میں مؤثر اسٹریٹجک واپسی کی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں کردار نے ٹرمپ انتظامیہ کو فوری کامیابی دلائی۔ پاکستان کی عسکری قیادت، خاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو تعلقات میں پیش رفت کا اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی پاکستانی عسکری قیادت سے ذاتی قربت نے واشنگٹن میں پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ اوول آفس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے استقبال کو مثبت اشارہ قرار دیا گیا ہے۔
فارن پالیسی نے بھارت کو ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے "لوزرز” میں شامل کیا ہے، جبکہ پاکستان کی سفارتی پیش رفت نے خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کیا ہے۔














