نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا حکومتی و سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے حکومتی و سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی کا مقصد کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا حکومتی و سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت پر اپوزیشن کی آمادگی کے بعد نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی متحرک ہو گئی ہے۔ کمیٹی نے اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی صدر مملکت، وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی تاکہ سیاسی رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی پر آمادہ کیا جا سکے۔ فواد چوہدری نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت بھی مانگ لیا ہے۔

فواد چوہدری نے صدر مملکت سے ملاقات کے لیے ایوان صدر سے رابطے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رکن فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری تحریک کو پچھلے تین ہفتے میں ناقابل یقین کامیابی ملی ہے اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے سب سے ملاقات کریں گے۔ کمیٹی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور پیر پگارا سے بھی ملاقات کرے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے اب ہر کوئی مذاکرات چاہتا ہے۔ مذاکرات اس وقت کامیاب ہوں گے جب پی ٹی آئی کے کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنما حصہ بنیں۔ کوشش ہے کہ قیدی رہنماؤں کی فوری رہائی ہو تاکہ وہ مذاکرات کا حصہ بن سکیں۔ ڈائیلاگ کے سوا اپوزیشن اور حکومت کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں