آسٹریلیا میں محققین نے کینسر کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا نیا طریقہ کار تیار کیا ہے جو مخصوص خلیات کو نشانہ بناتا ہے۔
میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے محققین نے کینسر کے علاج کے لیے ایک نیا طریقہ کار تیار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر زدہ خلیات کو نشانہ بناتا ہے جبکہ صحت مند بافتوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
یہ نیا طریقہ انتہائی چھوٹے دھاتی ذرات کے استعمال پر مبنی ہے جو کینسر زدہ خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فی الحال تجربہ گاہ میں بنے خلیوں پر آزمائی گئی ہے۔
ڈاکٹر باؤیوے ژینگ نے بتایا کہ کینسر زدہ خلیے صحت مند خلیوں کے مقابلے میں زیادہ تناؤ میں رہتے ہیں، اور یہ دھاتی ذرات اس تناؤ کو اس حد تک بڑھاتے ہیں کہ خلیے خود اپنی تباہی کا سبب بن جاتے ہیں۔















