اسلام آباد میں جمعہ کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں جمعہ کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری، وفاقی دفاتر بند رہیں گے جبکہ ضروری خدمات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں جمعہ کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 26 دسمبر بروز جمعہ کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت وفاقی دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسپتال، بینک اور ضروری خدمات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

حکومت نے پہلے جاری کردہ وضاحتی نوٹیفکیشن کو منسوخ کر کے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردن گیس کے دفاتر بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے اور کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں