مریم نواز کا قائد اعظم کی بصیرت و عزم کو خراج تحسین

مریم نواز نے قائد اعظم کی بصیرت و عزم کو ہر نسل کے لیے سبق آموز قرار دیا، نواز شریف کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کا قائد اعظم کی بصیرت و عزم کو خراج تحسین

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور عزم کو ہر نسل کے لیے سبق آموز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان کی حکمت اور محنت آج بھی مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے بانی پاکستان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے منتشر قوم کو یکجا کر کے انکی تقدیر بدل دی۔

مریم نواز نے محمد نواز شریف کی قیادت اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قوم کو دہشت گردی اور معاشی مشکلات سے نجات دلائی اور ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع ناقابل تسخیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہر فیصلے کا محور قائداعظم کی تعلیمات اور نواز شریف کا تجربہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں