لیونل میسی اکیسویں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار

لیونل میسی کو کینیڈین جریدے نے اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا، انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو سمیت کئی بڑے سپورٹس سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لیونل میسی اکیسویں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار

بیونس آئرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو کینیڈین جریدے لی ژورنال ڈی کیوبیک نے اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا ہے۔

اس رینکنگ میں میسی نے اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو سمیت این ایف ایل لیجنڈ ٹام بریڈی اور دیگر بڑے عالمی سپورٹس سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فہرست میں 25 بااثر ترین ایتھلیٹس شامل ہیں، جنہیں ان کی غیر معمولی کامیابیوں اور اعزازات کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ ٹام بریڈی دوسرے اور مائیکل فیلپس تیسرے نمبر پر ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو دسویں نمبر پر رہے جبکہ سرینا ولیمز، یوسین بولٹ اور لیبرون جیمز جیسے کھلاڑی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں