طارق رحمان کی 17 سال بعد بنگلہ دیش واپسی، ملکی سیاست میں ہلچل

طارق رحمان 17 سال بعد بنگلہ دیش واپس آ گئے ہیں، جس سے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طارق رحمان کی 17 سال بعد بنگلہ دیش واپسی، ملکی سیاست میں ہلچل

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان 17 سال کی جلاوطنی کے بعد جمعرات کو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ لندن میں قیام کے بعد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ بنگلہ دیش پہنچے۔ ان کی واپسی کے موقع پر دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ طارق رحمان سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے صاحبزادے ہیں اور ان کی واپسی کو ملکی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

طارق رحمان صبح دس بجے سلہٹ کے عثمانی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے پہنچے۔ بعد ازاں وہ ڈھاکا روانہ ہوئے جہاں ان کی آمد کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رکھا گیا۔

طارق رحمان کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال حساس بنی ہوئی ہے۔ 18 دسمبر کو نوجوان سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ ڈھاکا میں ایک فلائی اوور سے بم پھینکنے کا واقعہ بھی پیش آیا جس میں ایک راہگیر ہلاک ہوا۔

طارق رحمان کی واپسی سے بنگلہ دیش کی سیاست میں نئی سرگرمی متوقع ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک سیاسی بے چینی اور سیکیورٹی خدشات سے گزر رہا ہے۔ ان کی موجودگی سے اپوزیشن کی سیاست کو نئی سمت ملنے کے امکانات پر بھی بحث جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں