گورنر سندھ کا پی ٹی آئی سے مذاکرات بند کرنے کا مطالبہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات بند کر دینے چاہئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گورنر سندھ کا پی ٹی آئی سے مذاکرات بند کرنے کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات بند کر دینے چاہئیں۔ انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست مذاکرات کو نہیں مانتے اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔

گورنر سندھ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ان کے اصولوں پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سال 2025 پاکستان کی تاریخ میں اہم ثابت ہوگا کیونکہ پاکستان نے معاشی جنگ کی تیاری کرلی ہے اور عالمی سطح پر اپنی اہمیت کو بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت معاشی ترقی کے لیے فیصلے کر رہا ہے اور دوست ممالک کے ساتھ معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی بہترین عسکری حکمت عملی نے ملک کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں