بین اسٹوکس کا کرکٹرز کی ذہنی صحت کے تحفظ پر زور

بین اسٹوکس نے اپنے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ان کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بین اسٹوکس کا کرکٹرز کی ذہنی صحت کے تحفظ پر زور

میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اپنے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت میری ذمہ داری ہے اور میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ انہیں تحفظ فراہم کروں۔

بین اسٹوکس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے دباؤ کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا، لیکن جب آپ کے لیڈر آپ کے ساتھ ہوں تو یہ حوصلہ افزا ہوتا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ 0-3 سے سیریز ہارنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا فطری ہوتا ہے، اور ایسے حالات میں آپ کے پاس جواز نہیں ہوتے۔ اسٹوکس نے کہا کہ انہوں نے بین ڈکٹ سے رابطہ کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے، جو ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی نشے کی حالت میں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تنقید کی زد میں ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اس معاملے کی تحقیقات کا بھی اعلان کر چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں