پی ٹی اے نے سمز رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا

پی ٹی اے نے تمام سمز کی رجسٹریشن صارفین کے نام پر لازم قرار دی ہے، اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی اے نے سمز رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام سمز کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین اپنی تمام سمز اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائیں، اور کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کے خلاف ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی لازمی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں