دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس منایا، وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے آج کرسمس منایا۔ وزیراعظم نے مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور ان کے کردار کی تعریف کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس منایا، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا۔ ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

دنیا کے بڑے شہروں جیسے واشنگٹن، لندن، پیرس، ماسکو اور دبئی کرسمس کی رنگا رنگ سجاوٹ سے روشن ہو گئے۔ ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو نے حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے حالات بیان کرتے ہوئے غریبوں کی مدد پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا مثبت کردار قابل قدر ہے اور ان کی خدمات سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں