قومی ائیر لائن کے باقی 25 فیصد شیئرز خریدیں گے ، عارف حبیب

عارف حبیب نے قومی ائیر لائن کے باقی 25 فیصد شیئرز خریدنے کا اعلان کیا، 90 دن میں خریداری مکمل ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی ائیر لائن کے باقی 25 فیصد شیئرز خریدے گے ، عارف حبیب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی قومی ائیر لائن کے باقی 25 فیصد شیئرز خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق ان کے پاس 90 دن کا وقت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 75 فیصد شیئرز کے بدلے حکومت کو 10 ارب روپے ملیں گے جبکہ باقی 25 فیصد شیئرز کے لیے حکومت کو 45 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

عارف حبیب نے مزید بتایا کہ فوجی فرٹیلازر بھی ان کے کنسورشیم میں شامل ہو چکا ہے، اور پہلے مرحلے میں جہازوں کی تعداد 38 جبکہ دوسرے مرحلے میں 64 تک لے جانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن پر 190 ارب واجب الادا ہیں اور اثاثے 180 ارب کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ائیر لائن کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے محنت کی جائے گی جس سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا کہ حکومت کا مقصد قومی ائیر لائن کو بیچنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں