سلطان گولڈن نے برننگ کار جمپ اور ہوا میں فلپ کا نیا ریکارڈ بنانے کا اعلان کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی شہرت یافتہ سٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سلطان گولڈن نے کہا ہے کہ وہ برننگ کار جمپ اور ہوا میں گاڑی فلپ کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
سلطان گولڈن نے یہ ریکارڈ پاکستان اور پاک آرمی کے نام کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے عالمی ریکارڈ بنانے میں بھرپور تعاون فراہم کیا تھا۔















