علیمہ خان پارٹی کی قیادت کر رہی ہیں تو انہیں چیئرمین بنا دیا جائے۔محمود مولوی

محمود مولوی نے علیمہ خان کو پی ٹی آئی کی قیادت سونپنے کی تجویز دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیمہ خان کی پارٹی قیادت: محمود مولوی کا مشورہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ اگر علیمہ خان پارٹی کی قیادت کر رہی ہیں تو انہیں چیئرمین بنا دیا جائے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ محمود اچکزئی یا علیمہ خان میں سے کون پارٹی کی قیادت کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے قیدی بھی مفاہمت کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی تین سال سے مزاحمت کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

محمود مولوی نے بتایا کہ بیرون ملک تحریک انصاف کے لوگ بھی مفاہمت چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں