اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں تیندوا داخل، طلبہ میں خوف و ہراس، انتظامیہ نے یونیورسٹی بند کر دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اندر تیندوا داخل ہوگیا جس سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جامعہ کے اندر تیندوا جھاڑیوں میں دیکھا گیا، جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر تمام یونٹس بند کر دیے۔
وائلڈ لائف اور پولیس کو فوری طلب کر لیا گیا ہے، اور انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ تیندوے کے پکڑے جانے تک یونیورسٹی کے تمام یونٹس بند رہیں گے۔















