دبئی میں عالمی اسپورٹس کانفرنس 29 دسمبر سے شروع ہوگی

دبئی میں عالمی اسپورٹس کانفرنس 29 دسمبر سے شروع ہوگی، جس میں 80 ممالک سے 200 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی میں عالمی اسپورٹس کانفرنس 29 دسمبر سے شروع ہوگی

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی اسپورٹس کانفرنس 29 دسمبر سے دبئی میں شروع ہوگی۔ دو روزہ کانفرنس میں پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک سے 200 سے زائد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کریں گے، جن میں یو ایف سی کے سابق عالمی مکسڈ مارشل آرٹسٹ خبیب نورماگومیدوف، باکسنگ آئیکون مینی پیکیو، ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ، سرینا ولیمز، ثانیہ مرزا، امریکن فٹبال اسٹار ریگی بش، فٹ بال لیجنڈز رونالڈو نازاریو اور پاولو مالدینی شامل ہیں۔

منصور بن محمد نے دبئی اسپورٹس کونسل کے بورڈ اجلاس کے دوران پہلے ورلڈ اسپورٹس سمٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں عالمی کھیلوں کے اسٹارز، رہنماؤں اور بین الاقوامی فیڈریشنز کے نمائندوں سمیت 1,500 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں کھیل اور ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام میں جدت اور تبدیلی کو آگے بڑھانے پر غور ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں