80 پاکستانی طلباء کو سعودی عرب میں ملازمت مل گئی، ماہانہ 1600 سے 1800 ریال تنخواہ ملے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 80 پاکستانی طلباء کو سعودی عرب میں ملازمت دے دی گئی، جنہیں ماہانہ 1600 سے 1800 ریال تک تنخواہ ملے گی۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت نے جی سی ٹی ریلوے روڈ میں منعقدہ تقریب میں جاب لیٹرز تقسیم کیے۔
تقریب میں صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکریٹری اسکل ڈویلپمنٹ نادر چھٹہ، سی او او ٹیوٹا فیصل فرید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ٹیوٹا کے افسران نے بتایا کہ ان طلباء کو سعودی عرب میں فائر الارم اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
سیکریٹری نادر چھٹہ نے کہا کہ ان طلباء کو ٹیکنیکل، سافٹ اسکلز اور پری ڈیپارچر ٹریننگ دی گئی۔ وزیر مواصلات نے طلباء کو ملک کا نام روشن کرنے کی تلقین کی اور پنجاب حکومت کی ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔















