اسلام آباد میں چینی خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی

اسلام آباد کے جی ایٹ علاقے میں چینی خاتون نے مبینہ طور پر عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں چینی خاتون کی عمارت سے گر کر مبینہ خودکشی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جی ایٹ کے علاقے میں ایک چینی خاتون نے مبینہ طور پر عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ چینی لڑکی وان رو پینگ، جو پاکستان میں وزٹ ویزا پر موجود تھی، رہائشی عمارت کی چھت سے گرنے کے بعد جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق، وان رو پینگ کے سر میں گرنے سے چوٹ آئی تھی۔ پولیس نے چینی خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں