کابینہ ڈویژن نے وفاقی اداروں کو 26 دسمبر کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا جبکہ اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں 26 دسمبر کو مقامی تعطیل کے باوجود تمام وفاقی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ 26 دسمبر کو وفاقی حکومت اور ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے اور یہ دن ورکنگ ڈے ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کی حدود میں 26 دسمبر 2025 کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ریونیو حدود میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، مگر ضروری خدمات کے ادارے جیسے میٹروپولیٹن کارپوریشن، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر مستثنیٰ ہوں گے۔













