نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی 135 ارب روپے کی بولی کی منظوری کی سفارش کر دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری کی سفارش کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں 135 ارب روپے کی بولی کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، جو پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے ہے۔ اس کے لیے 100 ارب روپے کی ریفرنس قیمت مقرر کی گئی تھی۔
بورڈ نے مالیاتی مشیر اور نجکاری کمیشن کی ٹرانزیکشن ٹیم کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری کی قیادت کی بھی تعریف کی۔















