90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے ہوائی جہاز میں شادی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حال ہی میں ایک 90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ انسٹاگرام پر ایک مشہور فوٹوگرافر نے یہ انوکھی تقریب فضا میں نجی طیارے کے اندر عکس بند کی۔ اصلی پھولوں سے سجی اس تقریب میں جوڑے نے بادلوں کے اوپر ایک دوسرے سے عہدِ وفا باندھا۔
فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سی شادیاں کور کی ہیں، مگر ایسی شادی کبھی نہیں دیکھی۔ ان کے مطابق محبت کی کہانیاں ہمیشہ ایک جیسی نہیں ہوتیں اور یہی ان کی انفرادیت انہیں ناقابلِ فراموش بنا دیتی ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی آنے لگے۔ کچھ نے غیر معمولی عمر کے فرق پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ بہترین عمر ہے، اب سارا دن باہر گھومنے کا امکان نہیں رہا’۔
تاہم کئی صارفین نے اس شادی کو ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبت اور رشتے کسی ایک سانچے میں نہیں ڈھلتے اور یہ شادی زندگی کے غیر روایتی لمحات کی یاد دہانی ہے جو سب سے زیادہ گفتگو کا موضوع بنتے ہیں۔















