پنجاب میں 4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان

پنجاب میں 4 سال بعد آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 مارچ 2026 سے ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں 4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں چار سال بعد آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا انعقاد مارچ 2026 میں ہوگا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیکٹا) نے امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا ہے اور یہ امتحانات 5 مارچ سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پیکٹا نے امتحانات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور پورے پنجاب میں ایک ہی طرز پر یہ امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

پیکٹا کے حکام کے مطابق تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹی سے فوکل پرسنز کی نامزدگیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں