بہار کی ٹیم نے وجے ہزارے ٹرافی میں 574 رنز بنا کر لسٹ اے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست بہار کی کرکٹ ٹیم نے وجے ہزارے ٹرافی میں اروناچل پردیش کے خلاف 574 رنز بنا کر لسٹ اے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
بہار کے ویبہو سوریاونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ انہوں نے صرف 59 گیندوں پر 150 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے 40 گیندوں پر 128 رنز جبکہ ایوش لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 2022 میں وجے ہزارے ٹرافی میں تامل ناڈو نے 506 رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تھا۔















