ماہین خان نے شادی کے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان نے اپنی شادی کے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ناقدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ماہین خان کی حال ہی میں مایوں اور نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر صارفین نے انہیں بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
ماہین نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی، چائنیز یا افغانستانی لباس پہنیں، ان کی مرضی ہے اور کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
ماہین خان کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے، کچھ لوگوں نے ان کی حمایت کی جبکہ کچھ نے ان کی رائے سے اختلاف ظاہر کیا کہ یہ ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ہے۔















