پاکستان اسٹیل کے پلانٹ سے مشینری اور پرزہ جات کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، پولیس نے ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان اسٹیل کے پلانٹ سے مشینری اور پرزہ جات کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3,600 کلو گرام کی مشینری کے پرزہ جات چوری کر لیے گئے ہیں۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چوری شدہ اسکریپ اور پرزہ جات لے جانے والے ڈمپر کو قبضے میں لے کر ملوث ڈرائیور سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈمپر لوڈر بھر بھر کر بیش قیمت پرزہ جات کی چوری کا سلسلہ جاری ہے۔















