سال 2025 کی 5 بہترین ہالی ووڈ فلمیں، باکس آفس پر شاندار کامیابیاں۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 میں ہالی ووڈ کی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں سے کچھ نے باکس آفس پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ یہاں ہم ان پانچ فلموں کا ذکر کرتے ہیں جو اس سال باکس آفس پر نمایاں رہیں۔
19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ‘اوتار: فائر اینڈ فش’ نے ریلیز کے تین دنوں میں 3100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے 11 ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘اوتار’ سیریز کی تیسری قسط ہے۔
‘اے مائن کرافٹ مووی’ 4 اپریل کو ریلیز ہوئی اور 42 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جیسن موما، جیک بلیک اور ایما مائرز نے اہم کردار نبھائے۔
والٹ ڈزنی کی ‘لیلو اینڈ اسٹیج’ 23 مئی کو ریلیز ہوئی اور 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
‘سپرمین’ 11 جولائی کو ریلیز ہوئی اور 35 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔
‘جراسک ورلڈ: ری برتھ’ 2 جولائی کو ریلیز ہوئی اور 33 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
‘وکڈ: فار گڈ’ نے 21 نومبر کو ریلیز ہو کر 32 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔















