کیا ٹماٹر، پیاز اور آلو مائیگرین کی شدت کو بڑھا سکتے ہیں؟

طبی ماہرین کے مطابق ٹماٹر، پیاز اور آلو مائیگرین کو متحرک کر سکتے ہیں، روزمرہ کی خوراک میں احتیاط برتیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کیا ٹماٹر، پیاز اور آلو مائیگرین کی شدت کو بڑھا سکتے ہیں؟

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مائیگرین ایک شدید سر درد کی بیماری ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیگرین کا تعلق اعصابی نظام سے ہوتا ہے اور اس پر جینیاتی عوامل، طرز زندگی اور خوراک کا گہرا اثر پڑتا ہے۔

حالیہ طبی مشاہدات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ عام سبزیاں بھی بعض افراد میں مائیگرین کے دورے کو متحرک کر سکتی ہیں۔ ٹماٹر غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جو سوسز، شوربے اور سلاد میں استعمال ہوتی ہے، مگر بعض لوگوں میں موجود قدرتی اجزا مائیگرین کو بڑھا سکتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پروسیسڈ ٹماٹر کی مصنوعات میں ہسٹامین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو مائیگرین کا باعث بن سکتی ہیں۔

پیاز میں موجود سلفر مرکبات بعض افراد میں مائیگرین کا سبب بن سکتے ہیں، خاص طور پر تیار شدہ مصالحوں اور فاسٹ فوڈ میں شامل پیاز پاؤڈر مائیگرین کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ آلو عام طور پر مائیگرین کے مریضوں کے لیے محفوظ سمجھے جاتے ہیں، لیکن جب یہی آلو چپس یا فرنچ فرائز کی شکل میں استعمال ہوں تو ان میں شامل نمک اور کیمیکل سر درد کو بڑھا سکتے ہیں۔

مائیگرین سے بچنے کے لئے مشورے یہ ہیں کہ روزانہ کی خوراک کا ریکارڈ رکھیں، کم سے کم پراسیسڈ غذائیں استعمال کریں، اور مصنوعی مٹھاس سے پرہیز کریں۔ مستقل مائیگرین کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں