لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2025 پر مزید دلائل طلب کر لیے

لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستوں پر مزید دلائل طلب کیے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2025 پر مزید دلائل طلب کیے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران فریقین سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

جسٹس سلطان تنویر نے پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل آفس نے خصوصی نوٹس کا جواب جمع کرایا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر سعد غازی نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی ایکٹ 2025 میں ایسی کوئی پابندی موجود نہیں جس کے تحت امیدوار پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں۔

جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ اسمبلی فلور کی اہمیت ہوتی ہے اور وہاں سے کسی ادارے کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ اداروں کے مابین باہمی احترام کی ضرورت ہے۔

عدالت نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور عدالت آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ کرے گی، اور کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل فیصلہ ہو جائے۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کی متعدد شقیں آئین سے متصادم ہیں، عدالت سے قانون کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں