اقرار الحسن کی تین بیویوں کے ساتھ ڈنر پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی، ویڈیو پر مختلف آراء کا اظہار ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی اینکر اقرار الحسن اپنی تین بیویوں کے ساتھ ڈنر پر جانے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔
اقرار الحسن جو اپنے تحقیقی پروگرام ‘سرِعام’ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ذاتی زندگی میں بھی خبروں کی زینت بنتے ہیں۔ ان کی تین بیویاں قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان ہیں، اور ان کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا پہلاج بھی ہے۔
حال ہی میں ان کے قریبی دوست راجہ مطلوب کے انتقال کے بعد یہ خاندان ایک جنازے میں اکٹھا نظر آیا، جس کے بعد عروسہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خاندان کو ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں اقرار الحسن، پہلاج، قرۃ العین، فرح یوسف اور عروسہ خان موجود تھے۔ عروسہ خان پہلے بھی اپنی سوتنوں کے ساتھ ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف آراء کا اظہار کیا، کچھ نے اسے خوشگوار لمحہ کہا جبکہ بعض نے اقرار الحسن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔















