سندھ حکومت نے 1018 ارب کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی

سندھ میں 1018 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعلیم و صحت کے شعبے شامل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں 1018 ارب کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 1018 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی، تعلیم اور صحت کے شعبے شامل ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ 1600 سیلاب متاثرہ اسکولوں کی تعمیر کے لیے 340 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 9 کیڈٹ کالج اور سکھر میں خواتین یونیورسٹی بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ اسکیمز پر کام جاری ہے۔ توانائی کے شعبے میں سندھ سولر انرجی منصوبے کے لیے 69.97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ گھوٹکی کندھ کوٹ پل اور دھابیجی انڈسٹریل زون پر بھی کام جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں