موبائل فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ خوردبرد کا خطرہ

موبائل فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ کی عدم توجہ بینک اکاؤنٹس کو خالی کر سکتی ہے۔ سائبر فراڈز میں کال فارورڈنگ فراڈ خطرناک ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
موبائل فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ خوردبرد کا خطرہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موبائل فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ کی عدم توجہ صارفین کے بینک اکاؤنٹس کو خالی کر سکتی ہے۔ سائبر فراڈز میں کال فارورڈنگ فراڈ سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے، جس میں صارف کو لنک کلک کرنے یا OTP شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، پھر بھی پیسے منتقل ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اکثر صارفین کے فونز میں کال فارورڈنگ سیٹنگ بغیر اطلاع کے فعال ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد بینک یا موبائل بینکنگ سروسز کی کالیں فراڈسٹر کے نمبر پر منتقل ہو جاتی ہیں اور صارف کو تب تک خبر نہیں ہوتی جب تک اکاؤنٹ خالی نہ ہو جائے۔

یہ فراڈ تمام نیٹ ورکس پر ہو سکتا ہے۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین صارفین کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ اپنے فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ فوراً چیک کریں۔ کال فارورڈنگ چیک کرنے کے لیے اپنے فون کے ڈائل پیڈ میں 21 ٹائپ کریں۔

اس سے پتہ چل جائے گا کہ کالز فارورڈ ہو رہی ہیں یا نہیں اور کس نمبر پر جا رہی ہیں۔ کسی غیر معروف کال پر کبھی بھی کوڈ نہ ڈائل کریں۔ ماہ میں ایک بار 21 سے اپنی کال فارورڈنگ اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔ کسی کو بھی فون کا OTP یا اسکرین شیئر نہ کریں۔

آج کے دور میں موبائل فون کے ساتھ رہنا جتنا آسان ہے، اتنا ہی خطرناک بھی ہے۔ چھوٹی سی سیٹنگ کی غفلت آپ کو لاکھوں کا نقصان کروا سکتی ہے، اس لیے اپنی کال فارورڈنگ سیٹنگ باقاعدگی سے چیک کریں اور اپنے اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے محفوظ رکھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں