صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین پر حاضری

صدر زرداری نے کربلا میں روضہ امام حسین پر حاضری دی اور امت مسلمہ کے امن کے لیے دعا کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین پر حاضری

کربلا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس بن علی علیہ السلام پر حاضری دی۔ اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے امت مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کے لیے رہنما قرار دیا۔

حاضری کے موقع پر صدر مملکت نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں