ایف بی آر نے نان فائلرز کی نئی فہرست میں خواتین کو شامل کیا

ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی فہرست تیار کی، جس میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر نے نان فائلرز کی نئی فہرست میں خواتین کو شامل کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی ہے، جس میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ زیادہ تر نان فائلرز کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں۔ ادارہ نان فائلرز کو ان کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھیج رہا ہے۔

نان فائلرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دستاویزات کے ساتھ تین سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں