اسلام آباد ٹریفک پولیس رپورٹ، ٹریفک خلاف ورزیوں میں 45فیصد کمی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی رپورٹ میں 2025 میں وائلیشنز کی شرح میں 45 فیصد کمی دیکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ٹریفک پولیس رپورٹ، ٹریفک خلاف ورزیوں میں 45فیصد کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں ٹریفک وائلیشنز میں 45 فیصد اور حادثات کی شرح میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سی ٹی او اسلام آباد، حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے پانچ اہم ٹریفک وائلیشنز کو ٹارگٹ کیا گیا۔ ان میں رانگ وے، انڈرایج ڈرائیونگ، لین وائلیشن، بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ شامل ہیں۔

رواں سال 7 لاکھ سے زائد انفورسمنٹس کی گئیں اور 7,931 موبائل فون کے استعمال اور 65,784 ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ 120 ڈرائیونگ لائسنس اور 90 روٹ پرمٹ معطل کیے گئے جبکہ کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 88 ہزار سے زائد روڈ یوزرز کو چیک کیا اور 2,100 شہریوں کو مدد فراہم کی۔ لائسنسنگ مہم کی کامیابی سے لائسنس ہولڈرز کی شرح میں 37 فیصد سے 81 فیصد تک اضافہ ہوا۔

حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ 2026 میں ٹریفک کی بہتری کے لیے نئے منصوبے زیر غور ہیں اور شاہراوٴں پر کڑی نگرانی کے لیے 1,574 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ پارکنگ پلازے، لائسنسنگ ڈیجٹیلائزیشن اور کیپیٹل ای لائسنگ جیسے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں