پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت اب قرضوں کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاشی اصلاحات سے ملکی اور عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور معیشت اب قرضوں کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ مہنگائی اڑتیس فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے چودہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائمری بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اہم سنگ میل ہیں اور شرح مبادلہ میں استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو اعشاریہ سات فیصد معاشی نمو مثبت مگر ناکافی ہے اور ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں۔ آئی ٹی برآمدات چار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور پانچ سال میں دوگنا ہونے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور لیبر فورس میں شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو بڑے چیلنجز میں شامل قرار دیا اور کہا کہ عالمی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے زراعت، معدنیات اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کی اور کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں