خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کی خواہاں ہے، مگر شرائط کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہے، مگر پی ٹی آئی کی جانب سے شرائط کی پیش کش پر بات چیت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے شرائط عائد کی جاتی ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر عمران خان نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی کامیاب نجکاری حکومت کی بڑی کامیابی ہے اور اس سے قومی ایئرلائن کی خدمات میں بہتری آئے گی۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ حکومت کے پاس پی آئی اے کے 25 فیصد شیئرز ہیں اور پی ٹی آئی کے سابق وزیر کی بیانات سے ایوی ایشن سیکٹر کو نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی سے صرف جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں اور بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی۔













