آمنہ ملک کی جمائما خان کی تعریف، عمران خان کے لیے خواہش کا اظہار

آمنہ ملک نے پوڈکاسٹ شو میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی تعریف کی اور ان کی دوبارہ شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آمنہ ملک کی جمائما خان کی تعریف، عمران خان کے لیے خواہش کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان آمنہ ملک نے اپنے پوڈکاسٹ شو میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی تعریف کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ عمران خان دوبارہ جمائما کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جمائما ایک باوقار، شائستہ اور باعزت خاتون ہیں جنہوں نے علیحدگی کے باوجود وقار کا مظاہرہ کیا۔

آمنہ ملک نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا نام لیے بغیر سابق شریک حیات کے خلاف عوامی سطح پر الزامات کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ رشتے کے خاتمے کے بعد خاموشی اور وقار اختیار کرنا چاہیے۔

آمنہ ملک نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میزبانی کا آغاز کیا ہے جہاں وہ اپنے فنی کیریئر اور ذاتی خیالات پر گفتگو کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فطری اداکاری سے شہرت حاصل کی ہے اور کامیاب ڈراموں میں کام کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں