اے ایس پی شہربانو نقوی کا ایک گھنٹے میں قتل کیس حل کرنے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اے ایس پی شہربانو نقوی نے ایک قتل کیس کو ایک گھنٹے میں حل کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، جس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے ایس پی شہربانو نقوی کا ایک گھنٹے میں قتل کیس حل کرنے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اے ایس پی شہربانو نقوی نے ایک قتل کیس کو غیر معمولی تیز رفتاری سے، صرف ایک گھنٹے میں حل کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران، جب اے ایس پی شہربانو کو ایک قتل کی اطلاع ملی، تو انہوں نے انٹرویو چھوڑ کر فوری روانگی اختیار کی۔ ایک گھنٹے بعد وہ واپس آئیں اور بتایا کہ ڈیفنس کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر قتل ہوا تھا۔ قاتل نے مقتول کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا تھا، لیکن مقتول کے رشتے داروں نے گھر میں داخل ہو کر صورتحال دیکھی اور پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی تفصیل اے ایس پی نے پوڈکاسٹ میں بیان کی۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے اے ایس پی کی پیشہ ورانہ وابستگی کو سراہا جبکہ کچھ نے اس واقعے کی حقیقت پر سوال اٹھایا۔ اس کلپ نے ایک متنازع بحث کو جنم دیا کہ آیا اس طرح کی ویڈیو کو عوام کے سامنے پیش کرنا مناسب ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں