پی آئی اے کی نجکاری پر پی پی پی رہنما کی شدید تنقید

پیپلزپارٹی رہنما چوہدری منظور نے پی آئی اے کی نجکاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کی نجکاری پر پی پی پی رہنما کی شدید تنقید

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل پاکستان کے مفادات کی خلاف ورزی ہے اور اس سے ملک کے اثاثے اونے پونے داموں میں بیچے جا رہے ہیں۔

چوہدری منظور نے بیان میں کہا کہ حکومتی مشینری اور وزراء قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اور یہ نجکاری عارف حبیب کے مفادات کی جیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے اثاثے ہزاروں ارب روپے کے ہیں جبکہ اس پر 650 ارب کا قرضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے گزشتہ سال 13 جہازوں کے ساتھ 26 ارب روپے کا منافع کمایا تھا اور اس وقت پی آئی اے کے پاس 30 جہاز ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ منافع بخش ادارے کو کیوں بیچا جا رہا ہے جبکہ اس کے پاس 64 انٹرنیشنل لینڈنگ روٹس ہیں۔

چوہدری منظور نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن سراسر زیادتی اور ظلم ہے اور کہا کہ ایک سال بعد ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا کیا ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں