سلامتی کونسل کے اجلاس میں وینزویلا پر امریکی دباؤ پر روس اور چین کی کڑی تنقید، وینزویلا نے امریکی اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وینزویلا پر فوجی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے پر روس اور چین نے امریکا پر کڑی تنقید کی ہے۔
اجلاس کے دوران وینزویلین مندوب نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگی قوانین لاگو کر کے اپنے اقدامات کا جواز پیش کرنا مضحکہ خیز ہے۔
امریکی مندوب نے جواب میں کہا کہ وہ اپنی سرحد اور عوام کی حفاظت کے لیے پوری طاقت کا استعمال کریں گے۔
امریکا وینزویلا کے صدر مادورو کی حکومت پر منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردی کے الزامات عائد کر کے دباؤ بڑھا رہا ہے، جبکہ وینزویلا ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دے کر مذمت کر رہا ہے۔














