ایران نے میزائل پروگرام پر مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کا لازمی جزو قرار دیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اپنے میزائل پروگرام اور قومی خود مختاری کے دفاع کے بارے میں مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لئے ہیں اور ان پر کسی قسم کی سودے بازی یا بات چیت نہیں کی جا سکتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام اس کی قومی سلامتی کا لازمی جزو ہے اور حالیہ میڈیا توجہ اسرائیل کی جانب سے امریکا اور بعض مخالف میڈیا اداروں کی مدد سے ایران کے خلاف جاری ‘ہائبرڈ وار’ کا حصہ ہے۔














