روسی کمپنی سخوئی 57 کی نئے انجن کے ساتھ کامیاب پرواز کا دعویٰ

روسی سخوئی 57 کے نئے ففتھ جنریشن انجن کے ساتھ کامیاب پرواز۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی کمپنی سخوئی 57 کی نئے انجن کے ساتھ کامیاب پرواز کا دعویٰ

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے اپنے لڑاکا طیارے سخوئی 57 کے نئے ففتھ جنریشن انجن کے ساتھ کامیاب آزمائشی پرواز کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کے سرکاری ادارے رویسٹک کے مطابق ‘سخوئی سو 57’ میں نئے انجن ‘پراڈکٹ 177’ نصب کیا گیا ہے، جس کی پہلی پرواز کامیاب رہی۔

کمپنی نے بتایا کہ انجن نے آزمائشی پرواز کے دوران توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی اور قابلِ بھروسہ ثابت ہوا۔ پراڈکٹ 177 انجن کی تھرسٹ 16 ہزار کلو ہے، یعنی یہ 16 ہزار کلو کے برابر قوت پیدا کرتا ہے۔

رویسٹک کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور مواد کے استعمال سے انجن کو تکنیکی لحاظ سے بہتر بنایا گیا ہے۔ 2010ء کے بعد سے سخوئی 57 عبوری انجن ‘آرٹیکل 117’ کے ساتھ پرواز کر رہا تھا، تاہم 2017ء میں نئے انجن پر کام شروع ہوا۔

رویسٹک نے کہا کہ سخوئی 57 کو اپ گریڈ کرنے اور اس کی پروڈکشن بڑھانے سے روس کی مسلح افواج کو زیادہ جہاز فراہم کیے جا سکیں گے، جب کہ بیرونی خریداروں کے لیے بھی نیا ویرئنٹ دستیاب ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں