امریکا نے غیر ملکی ڈرونز کی درآمد پر پابندی لگادی

امریکی ایف سی سی نے قومی سلامتی کے لیے غیر ملکی ڈرونز کی درآمد پر پابندی لگادی ہے، جس میں چینی کمپنیاں شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے غیر ملکی ڈرونز کی درآمد پر پابندی لگادی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے قومی سلامتی کے خدشات کے باعث غیر ملکی ڈرونز اور ان کے اہم پرزہ جات کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس فیصلے میں چین کی ڈرون بنانے والی کمپنیوں ڈی جے آئی اور آٹیل بھی شامل ہیں۔

ایف سی سی کے مطابق یہ ڈرونز اور ان کے پرزہ جات امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، لہذا ان کمپنیوں کو کورڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ کمپنیاں امریکا میں نئے ڈرونز یا پرزہ جات فروخت کرنے کی منظوری حاصل نہیں کر پائیں گی۔

چین نے اس فیصلے کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور امریکا سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو چین اپنے کاروباری اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں