اوزیمپک صارفین کیلئے نیویارک ریسٹورنٹس میں ‘منی میلز’ متعارف

نیویارک میں اوزیمپک صارفین کے لیے ریسٹورنٹس میں چھوٹے کھانوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس سے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی زندگی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اوزیمپک صارفین کیلئے نیویارک ریسٹورنٹس میں 'منی میلز' متعارف

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک کے ریسٹورنٹس میں وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک استعمال کرنے والوں کے لیے کھانوں کے حصے چھوٹے کر دیے گئے ہیں۔ بعض ریسٹورنٹ اب 8 ڈالر میں ‘ٹینی وینی منی میل’ پیش کر رہے ہیں، جو کم بھوک رکھنے والوں کے لیے ہے۔

لینا ایکسماکر، جو اوزیمپک استعمال کرتی ہیں، کہتی ہیں کہ ان کی بھوک ختم ہوگئی اور وزن کم ہوا، مگر وہ سماجی زندگی برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ مین ہیٹن کے ریسٹورنٹ Le Petit Village نے برنچ مینو میں آدھے سائز کے آئٹمز متعارف کروا دیے ہیں۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بتایا کہ وزن کم کرنے والی GLP-1 ادویات استعمال کرنے والے افراد کم کھانا کھا پاتے ہیں، اس لیے مینو کو نئے انداز سے ترتیب دیا گیا۔ امریکہ میں تقریباً ہر آٹھ میں سے ایک بالغ فرد GLP-1 ادویات استعمال کر رہا ہے۔

Clinton Hall کے مالک ارسطو ہاتزی جیورگیو نے ‘ٹینی وینی منی میل’ متعارف کرایا، جس میں چھوٹا برگر، تھوڑی سی فرائز اور 3 اونس بیئر یا وائن شامل ہے۔

ماہر غذائیت ماریون نیسلے نے کہا کہ GLP-1 ادویات خوراک کے ساتھ انسان کے تعلق کو بدل رہی ہیں اور اس کے طویل مدتی اثرات ابھی واضح نہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں