صبا قمر کی بولڈ ویڈیو پر صارفین کی تنقید

صبا قمر کی برائیڈل کورچر ویک کی ریہرسل کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صبا قمر کی بولڈ ویڈیو پر صارفین کی تنقید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا بولڈ انداز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گیا ہے۔ برائیڈل کورچر ویک میں صبا قمر نے ریہرسل کے دوران چست لباس میں واک کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی صارفین نے صبا قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

صبا قمر، جو ‘پانی جیسا پیار’، ‘باغی’ اور ‘چیخ’ جیسے ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، اکثر اپنے بے باک انداز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ برائیڈل کورچر ویک میں ان کے انداز کو جہاں کچھ لوگوں نے سراہا، وہیں ریہرسل ویڈیو نے انہیں مشکلات میں ڈال دیا۔

صبا قمر کی ریہرسل کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی اور ان کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں