انڈونیشیا کے گیدے پریاندانا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 5 وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔
جکارتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا کے فاسٹ باؤلر گیدے پریاندانا نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کمبوڈیا کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انجام دیا۔
28 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے کمبوڈیا کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اوور کی پہلی 3 گیندوں پر مسلسل 3 وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ایک ڈاٹ بال کے بعد انہوں نے مونگ دارا سوک اور پیل وینک کو بھی آؤٹ کر دیا۔
انڈونیشیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 167 رنز بنائے، جب کہ کمبوڈیا کی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کسی کھلاڑی نے ایک اوور میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔















