مری میں 25 دسمبر اور نیو ایئر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو اجازت ہوگی۔
مری: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مری میں 25 دسمبر اور نیو ایئر کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، 25 دسمبر اور نیو ایئر پر مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ بیچلر سیاحوں کا داخلہ مری جی پی او چوک مال روڈ پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔














